کھٹمنڈو، 4 اگست (یو این آئی) خواتین کے حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیموں نے نیپال کے نو منتخب وزیر اعظم پشپ کمل دہل پرچنڈ کی قیادت والی نئی کابینہ میں 33 فیصد خواتین وزراء کو شامل کئے جانے کا مطالبہ کیا
ہے۔
كانتی پور ٹائمز میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق ماؤ نواز لیڈر مسٹر پرچنڈ کل نیپال کے نئے وزیر اعظم منتخب ہوئے ہیں۔
خواتین کے حقوق کے کارکنوں نے کہا کہ نئی حکومت کا پہلا کام آئین کو نافذ کرنا ہونا چاہئے۔